ویگن آر کا نیا ماڈل اور خصوصیات، پاکستانیوں کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی

image author
شیئر کریں
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

ویگن آر کا نیا ماڈل اور خصوصیات، پاکستانیوں کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی

پاکستانی کمپنی سوزوکی کی جانب سے تھرڈ جنریشن ویگن آر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں مقبول ویگن آر کا نیا ورژن سوزوکی کی جانب سے بھارت میں 23 جنوری کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کی بکنگ کا سلسلہ شروع بھی ہوگیا ہے۔
اس گاڑی کے اعلان اور فیچرز کی خصوصیات منظر عام پر آنےکے بعد پاکستان میں اس گاڑی کو خریدنے میں دلچسپی عروج پر نظر آ رہی ہے، لوگ سوشل میڈیا پر ویگن آر کے نئی ورژن کی لانچنگ کی تاریخ پوچھ رہے ہیں۔

سوزوکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گاڑی کو بھارت میں 11 ہزار روپے کے عوض بک کرایا جاسکتا ہے جبکہ کمپنی کی ویب سائٹ پر ای بکنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔

نئی ویگن آر میں پہلے سے زیادہ بہتر کے سیریز انجن دیا گیا ہے جو کہ 1.2 لیٹر یا 1 لیٹر پٹرول انجن کے آپشنز میں دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق نئے انجن کی بدولت گاڑی پہلے سے زیادہ طاقتور اور کارکردگی متاثر کن ثابت ہوگی جبکہ ایندھن کا استعمال بھی کم ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے مسافروں کے تحفظ کے لیے بھی نئے فیچرز دیئے جارہے ہیں جن میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس)، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن(ای بی ڈی)، فرنٹ سیٹ ریمائنڈر، اسپیڈ الرٹ سسٹم اور رئیر پارکنگ سنسرز قابل ذکر ہیں۔

اس گاڑی کو کمپنی نے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوط قرار دیا ہے۔

پہلی بار سوزوکی کی جانب سے ویگن آر میں اسماٹ پلے اسٹوڈیو انفوٹینمنٹ بھی فراہم کیا جائے گا جو مسافروں کو گانے سننے کے ساتھ خبروں کی تلاش، موسم کے حال اور کھانے پینے کے مقامات ڈھونڈنے میں مدد بھی فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ ویگن آر کو سوزوکی نے سب سے پہلے 1999 میں متعارف کرایا تھا جو پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

آئی فون نے نوجوان کو گردوں کی بیماری میں مبتلا کر دیا

سام سنگ کا سیلفی کیمرہ ہول والا نیا فون مارکیٹ میں آگیا

بھارت میں تھرڈ جنریشن ویگن آر کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ بھارتی روپے (8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روپے سے 10 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ویگن آر کی قیمت 12 لاکھ 24 ہزار روپے سے 13 لاکھ 14 ہزار روپے تک ہے اور اس گاڑی کا نیا ورژن یہاں کب تک آئے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔


شیئر کریں
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares