اساتذہ نے نئے پاکستان کو سبق سکھانے کی ٹھان لی، بڑی بیٹھک میں بڑا فیصلہ ہو گیا

image author
شیئر کریں
  • 403
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    403
    Shares

اساتذہ نے نئے پاکستان کو سبق سکھانے کی ٹھان لی، بڑی بیٹھک میں بڑا فیصلہ ہو گیا

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کی جنرل باڈی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب آٹھ اساتذہ تنظیموں کا اتحاد ہے۔

اجلاس میں طارق محمود، اللہ بخش قیصر، حافظ عبد الناصر، حافظ غلام محی الدین، محمد اجمل شاد، محمد اشفاق نسیم، کاشف شہزاد چوہدری،وحید مراد یوسفی، محمد صدیق گل، بلال کموکا، آصف جاوید اور شہزاد ندیم قیصر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس امر پر غور کیا گیا کہ اساتذہ مسائل جمود کا شکار ہیں۔ نئی حکومت سے بہت سی توقعات تھیں لیکن افسر شاہی نے ایسا طرز عمل اختیار کیا ہواہے کہ اساتذہ دن بدن گھمبیر مسائل کا شکارہوتے جا رہے ہیں جس سے ان میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

غلیظ زبان کا استعمال؟؟ مزاحیہ مولوی علامہ ناصر مدنی مصیبت میں پھنس گئے

اساتذہ کی پروموشن نہیں ہو رہی اور نئی حکومت کے بعد افسر شاہی نے چالاکی سے صرف اساتذہ کی پروموشن میں اپنی شرائط عائد کر دی ہیں کہ محکمانہ ترقی کا سکوپ ختم ہو کہ رہ گیا۔

کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے میں نئی شرط کی اختراع سے ہزاروں اساتذہ کا استحقاق مجروح ہورہا ہے۔ سکولوں میں طلباء کی حاضری کی بناء پر خلاف قانون ہیڈ ٹیچرز کو سرنڈر کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ کو دیگر کئی ناروا اقدامات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا عوامی تاثر بہتر کرنے کیلئے عجیب و غریب حرکتیں

ان حالات میں جنرل باڈی نے فیصلہ کیا کہ حکمرانوں تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے احتجاج ناگریز ہے اس لیے 24جنوری بروز جمعرات سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے اساتذہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اگر پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تو تعلیمی بائیکاٹ اور پیک کے امتحانات کے بائیکاٹ سمیت تما م آپشن پر عمل کریں گے۔


شیئر کریں
  • 403
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    403
    Shares