بجلی چوروں کیخلاف 23ہزار مقدمات درج، 14ہزار سے زائد گرفتار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 23ہزار مقدمات درج ہونے کے ساتھ 14ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی کر دی گئی ہے، اب تک بجلی چوروں کے خلاف 23ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جب کہ 14ہزار 985ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں 1225مقدمات درج اور 32بجلی چوروں کو گرفتار کیا ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ لاہور میں 236مقدمات درج کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔ڈاکٹر عثمان انوار کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز نے تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری مہم کا آغاز کیا۔

مہم کے دوسرے روز 987 ڈیفالٹرز سے21.26ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت کے ساتھ125ڈیڈڈیفالٹرز سے 2.42ملین اورایسٹرن سرکل میں 145 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.39 ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 108 ڈیفالٹرزسے6.48ملین اور ساؤتھ سرکل میں 82ڈیفالٹرز سے3.23ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 99ڈیفالٹرزسے 0.39ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 115ڈیفالٹرز سے0.90ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 135ڈیفالٹرز سے0.74ملین جبکہ قصور سرکل میں 178ڈیفالٹرزسے2.71ملین کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔لیسکو واپڈا کابجلی چوروں کیخلاف بڑا گرینڈ آپریشن دوران آپریشن لیسکو ٹیموں نے 780کے قریب گھریلو بجلی کنکشن منقطع کردئیے گئے ۔چیف لیسکو لاہور شاہد حیدر کے احکامات کی روشنی میں لیسکوایس ڈی او رورل پتوکی مدثر قیوم نے اپنی لیسکوٹیموں آصف رفیع،سیرت عباس سمیت اور پولیس کی نفری کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف پتوکی کے علاقوں اعوان چک نمبر39،جھیڈو،گوپے راہ،نیاز بیگ میں گرینڈ آپریشن کیا

لیسکو ایس ڈی او مدثر قیوم نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 780کے قریب گھر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے پائے گئے ہیں اعوان چک نمبر39 میں 200،گھر بجلی چوری کرتے پائے گئے ، نیاز بیگ میں 200،گھر بجلی چوری کرتے پائے گئے ،گوپے راہ میں 200گھر بجلی چوری کرتے پائے گئے اور جھیڈو میں 180کے قریب گھر بجلی چوری کرتے پائے گئے چاروں گائوں تقریبا 6ماہ سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کررہے تھے چند ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا

باقی ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ،،لیسکوایس ڈی او رورل پتوکی مدثر قیوم نے سینئر صحافی محمد نوید بھٹی کو مزید بتایا کہ مزید بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ،متعدد مقامات پر بجلی چوروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے ملزمان کیخلاف استغاثہ جات تھانوں میں جمع کروائے جارہے ہیں، ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان اکبر بٹ نے سینئر صحافی محمد نوید بھٹی کو بتایا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت کوئی رعائیت نہیں ملے گی شہری قانون کو ہاتھ میں لیں اور بجلی کی ڈائریکٹ لگی تاریں خود بخود ہٹا دیں۔

Leave feedback about this

  • Rating