پاکستان نے افغانستان کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقائق جانتے ہوئے بھی ایسا بیان دینے پر حیرت ہے،اپنی حدود میں کسی قسم کی تعمیرات قبول نہیں،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حدود تعمیرات ہماری خومختاری کے خلاف ہے،چھ ستمبر کو معاملے کے روز پرامن حل کے بجائے افغان فورسز نے فائرنگ کی،افغان فورسز نے نہ صرف انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا بلکہ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا،بلا اشتعال فائرنگ سے دہشت گرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،ہم نے کئی دہائیوں تک افغان عوام کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، ترجمان نے کہا کہ افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی معیشت کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا،
پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال کی ہر گز اجات نہیں دے گا،پاکستان مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین معاملات کو حل کرنے کا حامی ہے،امید ہے افغان حکام پاکستان کی سالمیت کا احترام کرینگے۔
Leave feedback about this