نیپرا نے بجلی ایک روپے 46پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا بجلی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پاور سیکٹر کو سبسڈی فراہم کرنے کے باوجود گردشی قرض پر اظہار تشویش کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 12 سال کے دوران پاورسیکٹر کو 3400ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی، 3.4ٹریلین روپیکی سبسڈی کے باوجود پاور سیکٹر کا گرشی قرض 2310 ارب ہے۔پاور سیکٹر کو سبسڈی فراہم کرنے کے باوجود گردشی قرض پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنا ضروری ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو ہر سال سیکڑوں ارب کی سبسڈی دینامالی گنجائش کیلئے مشکل ہے۔آئی ایم ایف حکام نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ پاور سیکٹر کیلئے ہر سال سبسڈی میں بتدریج کمی لائی جائے، ریکوریز بہتربنائی جائیں اور لاسز کو کنٹرول کیا جائے۔آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی حکام کو آئی پی پیز سے بات کرنے کی ہدایت کردی۔ بجلی چوری میں ملوث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے عملے کیخلاف بڑی کارروائی مکمل،بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں نے گریڈ سترہ سے بیس کے 1937افسران کے تبادلے کردئیے،
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بری شہرت رکھنے والے248افسران کو ہیڈکوارٹرز میں بھیج دیاگیا۔ دستاویزات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 68بری شہرت کے افسران کو ہیڈ کوارٹر یا کم اہم جگہ پر تعینات کیا گیاگریڈ سترہ کے 1290 ایس ڈی او اور آر اوز، گریڈ اٹھارہ کے 533 ایکسینز اور ڈی سی ایمزبھی تبدیل ۔گریڈ انیس کے 91اور گریڈ 20 کے 23افسران کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے لیسکو نے سب سیزیادہ 351گیسکو نے 142، فیسکو نے 201افیسرز کو تبدیل کردیا آئیسکونے 221,میپکو نے314، پیسکو نے 307، حیسکو نے 122افیسرز تبدیل کردئیے سیپکو نے 86، کیسکو نے 168اور ٹیسکو نے 35افسران کو تبدیل کردیا
Leave feedback about this