اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ایسے عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گا جس سے جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ طول پکڑے پاکستان کشمیریوں کی امنگوں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل چاہتا ہے۔بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی پر شدید تشویش ہے،یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں،جڑانوالہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ،

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4 سے 6 ستمبر تک کینیا کا دورہ کریں گے۔۔میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی شہید کی دوسری برسی ہے،سید علی گیلانی کو کئی سال نظر بند رکھا گیا، وفات پر فوجی حصار میں سپرد خاک کر دیا گیا،سید علی شاہ گیلانی شہید کی جرات اور بہادری کشمیری نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے سید علی شاہ گیلانی شہید کشمیر اور پاکستان کے لیے انتہائی محبت رکھے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری امنگوں اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق قابل قبول ہو گا،ہندوستان ہر صورت 5 اگست 2019ء کے غیرقانونی غاصبانہ اقدامات واپس لے،یہ ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے موذوں ماحول بنائے،ہندوستان بارہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں “حالات اچھے ہیں” کا راگ الاپتا رہتا ہے ،ہندوستان کی دنیا سے حقائق کو چھپانے، غلط فہمیاں پیدا کرنے سے زمینی حقائق نہیں بدل سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین، کونسل کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر خدشات درست ہیں،یورپین یونین اور یورپین کونسل کا بھارت سے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے فیصلے نے ثابت کیا بھارت کے مقبوضہ خطے میں حالات معمول پر ہونے کے دعوے کو قبول کرنے کو کوئی تیار نہیں

پاکستان کسی ایسے عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گا جس سے جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ طول پکڑے پاکستان کشمیریوں کی امنگوں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل چاہتا ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکے بیرون ملک دورو ں سے متعلق ترجمان نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4 سے 6 ستمبر تک کینیا کا دورہ کریں گے،نگران وزیراعظم افریقہ موسمیاتی تغیر کانفرنس میں شرکت کریں گے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے نگران وزیراعظم کانفرنس کے موقع پر افریقی ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

نگران وزیراعظم کے دورہ کینیا میں صحافی ارشد شریف شہید بارے معاملہ بھی اٹھایا جائے گا،نگران وزیر خارجہ کی غیرملکی سفراء سے ملاقاتیں دوطرفہ تعلقات کے پیرائے، تہنیتی نوعیت کی ہیں، پاکستان جی 20 کا رکن نہیں، تمام نکات کا جائزہ لے رہے ہیں، تاحال اس پر بات کرنا مناسب نہیں،یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان، روس اور یوکرائن تنازعہ میں مکمل طور پر غیرجانبدار ہے ۔روس اور یوکرائن تنازعہ کے پرامن اور بذریعہ مذاکرات حل کا حامی ہے ،وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے کسی بھی اعلی سطح دورے بارے کوئی اعلان نہیں کیا یہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان پر حملے کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کرے

افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ افغان سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہوافغان طالبان دوطرفہ، سہہ فریقی اور بین الاقوامی سطح پر کیے وعدوں پر عملدرآمد کرے۔بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالے ناروا سلو ک پر ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایک سکول میں استاد نے ہندو بچوں کو مسلمان بچے کے چہرے پر تھپڑ رسید کرنے پر ابھارا،ہندوستان میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تشدد کو ہر سطح پر ہوا دی جا رہی ہے ،بھارت سمیت دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبیا تیزی سے تشویشناک صورتحال اختیار کر رہا ہے، بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی پر شدید تشویش ہے۔پاکستان جڑانوالہ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے پاکستان کی سیاست اور ثقافتی پیرائے میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں،جڑانوالہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔

Leave feedback about this

  • Rating