سٹاک مارکیٹ کریش ،ڈالر کی قیمت ایک بار پھر اضافہ ،سونے کی فی تولہ قیمت میں3400روپے اضافہ

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا معاشی صورتحال سے متعلق بیان پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، سٹاک ایکسچینج میں 1242 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پی ایس ایکس میں شدید مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1242 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھی گئی۔کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ کریش گئی اور 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا جبکہ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 2 پوائنٹس پربند ہوا۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا بیان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

، بڑھتی مہنگائی، ڈالر اور شرح سود بڑھنے کے خطرات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔پاکستانی کرنسی کی بے لگام،روپے کی گراوٹ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور جمعرات کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 10 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق امریکی ڈالر تقریباً 12 بج کر 30 منٹ پر 305 روپے 55 پیسے پر پہنچ گیاتھا جبکہ گزشتہ روز مرکزی بینک کے مطابق ڈالر304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا

۔رواں مالی سال کے ابتدائی 2 مہینے سے بھی کم وقت میں پاکستانی کرنسی کی قدر 10.93 فیصد یا 30 روپے 11 پیسے فی ڈالر گھٹ چکی ہے، جب آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے (ایس بی اے) کی منظور دی تھی، اس وقت انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر تھا ۔ایکس چینج کمپنیز کے مطابق حکومت نے غیر ضروری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی ختم کر دی ہے جس کے نتیجے میں ڈالر کی طلب بڑھ رہی ہے اور اس بناء پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی مہنگی ہو رہی ہے جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے سببسرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا ہے۔

جمعرات کوانٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میںروپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔انٹر بینک میںڈالر305جبکہ اوپن مارکیٹ میں323روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ روزڈالر کی قدر1.09 روپے بڑھ کر 305.54روپے کی سطح پر آگئی ، جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر3.50روپے اضافہ سے323روپے ریکارڈ کی گئی۔ یورو کی قیمت فروخت3روپے اضافہ سے352 اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت5روپے اضافہ سے411روپے کی سطح پر جا پہنچی۔

سعودی ریال کی قیمت فروخت86روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 89.50روپے تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت7ڈالر اضافہ سے1945ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت3400روپے اضافہ سے 2لاکھ39ہزار800وپے اوردس گرام سونے کی قیمت2915روپے اضافہ سے 2لاکھ5ہزار590روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے بڑھ کر2850 ر وپے پر پہنچ گئی۔

Leave feedback about this

  • Rating