صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات سے انکار کردیا۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے صدر عارف علوی کو عمران خان سے ملاقات کیلئے پیغام بھیجا جس میں انہوں نے صدر مملکت سے درخواست کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آپ سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں
جس پر صدر نے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدر کے عہدے پر رہ کر پارٹی چیئرمین سے ملاقات نہیں کر سکتا ۔
وزارتِ قانون نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔ ملک میں عام انتخابات کی تاریخ پر صدر مملکت کو رائے دینے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،وزارتِ قانون و انصاف نے صدر عارف علوی کو رائے پر مبنی جوابی خط ارسال کر دیا۔
وزارتِ قانون و انصاف نے خط میں رائے دی کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کی مجاز اتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے
Leave feedback about this