عمران خان کی سزا معطلی لمحہ فکریہ ہے ، شہباز شریف

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا ’’گُڈ ٹو سی یو‘‘ اور ’’وشنگ یو گڈ لک‘‘ کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ‎فیصلہ آنے سے پہلے

انہوں نے کہا کہ ‎اعلیٰ عدلیہ سے واضح پیغام مل جانے پر ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟ ‎نوازشریف کی سزا یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کیلئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے، ‎نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قبول نہیں

Leave feedback about this

  • Rating