۔2 ستمبر :مہنگائی اور بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال

جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا معاملہ پرجماعت اسلامی کے وفد کی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری کی سربراہی وفد کی ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سمیت دیگر دوطرفہ امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار سمیت دیگر عہدیداروں کا جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اس میں وکلاء کو شرکت کی اپیل بھی کریں گے،

جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری جنرل خالد بٹ ایڈوکیٹ، شیخ حیات سمیت دیگر شامل ملاقات میں شامل تھے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں صدر اشتیاق اے خان، نائب صدر ربیعہ باجوہ، فنانس سیکرٹری شاہ رخ وڑائچ شامل تھے۔ ملاقات کے موقع پر سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری ذوالفقار علی سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

Leave feedback about this

  • Rating