بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کا ریلا گنڈاسنگھ میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، ہیڈ ورکس اسلام پر پانی کی آمد ایک لاکھ سے زائد کیوسک ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں و نشیبی بستیاں زیرآب آگئیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں۔ منچن آباد کی حدود میں رتیکا پتن کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی پانی نے علاقہ میں تباہی مچا دی، 85 سے زائد آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
تیز بہاو کے باعث پانی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اکبر ماڑی نہال میں داخل، تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں ۔محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائیستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد بند بہہ گئے، جبکہ ہیڈ میلسی سائفن پرپانی کی سطح ایک لاکھ 24 ہزارکیوسک ہو گئی جس کے باعث متعدد دیہات ڈوب گئے۔پاک فوج کی بہاولپورڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیوآپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔لودھراں، بوریوالا اورہیڈ سلیمانکی میں متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے،
سیلاب کیدوران وبائی امراض سیبچانیکیلئے میڈیکل کیمپس بھی قائم کییگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہوا ئوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ روز اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں بارش ہوئی،
سب سے زیادہ بارش لاہور 75، گوجرانوالہ 31، سرگودھا 30، نارووال 21 اور راولپنڈی میں 4 ملی میٹر ہوئی اسلام آباد 2 ، چکوال ،منگلا، سیالکوٹ 01، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 26، کالام 20، بگروٹ4، مظفر آباد اور اسلام آباد میں دو ، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز سب سیزیادہ گرمی تربت میں پڑی، درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
Leave feedback about this