بجلی کے جھٹکے رکے نہیں ، ستمبر، اکتوبر اورنومبرکیلئے 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ ، نیپرا نے چوتھی سہ ماہی کیلئے ڈیسکو کی درخواست منظورکرلی ، صارفین 146ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا ، چیئرمین نیپرا کا سماعت کے دوران اضافے پر تشویش کا اظہار تو ممبرنیپرارفیق شیخ نے کہا کہ دعا کریں اللہ بہترکرے صارفین کی طرح ہم بھی بل ادا کرتے ہیں،چیئرمین نیپرا وسیم مختارکی سربراہی میں ڈسکوزکی درخواست پرسماعت کی ،
حکام نے موقف اپنایا کہ درخواست چوتھی سہ ماہی کی بنیاد پردی، صارفین سے آئندہ تین ماہ میں وصولیاں ہونگی،درخواست کے تحت فی یونٹ اضافہ 5 روپے 40 پیسے بنے گا، حکام نے انکشاف کیاکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال تقریباً 5 ارب یونٹ کم استعمال ہوئے چیئرمین نیپرا نے اضافی بوجھ پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہاکہ صارفین سے اتنی بڑی رقم وصول کرنے جا رہے ہیں،صارفین اتھارٹی کے فیصلوں کو دیکھتے ہیں،
ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہاکہ بجلی کی طلب کم اور ڈسکوز کی کارکردگی مایوس کن ہے،وزارت توانائی حکام نے کہاکہ تین ماہ میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیوں کا بوجھ بہت زیادہ بڑھے گا بل بہت زیادہ ہونگے توبل وصولیوں میں کمی کا خدشہ ہے گزشتہ سال بھی بل بڑھے تو لوگوں نے بل دینا چھوڈ دئیے دلائل مکمل ہونے پر نیپرا نے بجلی 5روپے40پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
Leave feedback about this