جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں سے مقابلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 4 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کے قریب پہنچنے پر شدید فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 6 بہادر جوان دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے شہید ہوگئے ۔علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کے پیش نظر آپریشن بدستور جاری ہے۔ جنوبی وزیرستان ضلع کے کے علاقے اسمان منزہ میں دہشت گردوں کیساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت قبول کرنے والے چھ جوانوں کی نماز جنازہ وانا میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا ء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور اور دیگر اعلیٰ حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہناہے پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave feedback about this

  • Rating