ٹیکسوں کا ناہموار نظام بجلی کے زائد بلوں کی وجہ ہے ، نگران وزیر اعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر دل دکھی ہوا،سانحہ جڑانوالہ ہمارے سماج میں ایک بیماری کی نشاندہی کر تا ہے، دشمن کان کھول کر سن لے اقلیتوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کوئی بھی شر پسند اگر کسی اقلیت پر حملہ آور ہوگا تو ریاست ایکشن میں آئے گی،ہم میجورٹی میں ہیں لیکن میجورٹی ازم پر یقین نہیں رکھتے،ریاست ظالم نہیں مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

انتہا پسندی کا کسی مذہب،زبان یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں، فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے کہا کہ آج آپ سے دل کی باتیں کرنے کیلئے حاضر ہوا ہوں، ملک میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں مسیحی برادری کا کنٹری بیوشن نہ ہو، قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کی شان بیان کی ہے،

مریم کی شان بیان کی ہے، دو طبقہ جو انہیں تسلیم کرتے ہیں کیا وہ آٓپس میں ایسے الجھیں گے؟ ہرگز نہیں ۔ انتہاپسندی کا کسی مذہب،زباں یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، سانحہ جڑانوالہ ہمارے سماج میں ایک بیماری کی نشاندہی کر تا ہے، یہ ایک انسانی رویہ ہے جو شیطان کی طرح روپ دھارتا ہے ،نفرت پر مبنی اس سانحہ کا پتہ چلا تو دل بہت دکھی ہو ا، اقلیتوں کا تحفظ حکومت وقت سمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عیسائی برادری کا تحفظ امت محمدی پر فرض ہے ۔

وہ معاشرہ ہمیشہ قائم رہتا ہے جہاں ایک دوسرے کا احساس کیا جاتا ہے ۔اقلیتوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا چاہے وہ سکھ،ہندو،پارسی یا عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے،گھر معاشرے، مملکت کے دشمن کا پر پہلاوار نظام انصاف پر ہوتا ہے ۔ جب سب کو انصاف ملتا ہے تو مملکت بھی قائم رہتی ہے ،پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے ،نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ ریاست کو ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑ ا پائیں گے ظالم کے ساتھ نہیں پائیں گے ۔ انوارلحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آنیوالے نئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ متاثرین جڑانوالہ سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں تشریف لائے، اقلیتوں کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،

کوئی بھی شر پسند گرو اگر کسی اقلیت پر حملہ آور ہوگا تو ریاست ایکشن میں آئے گی ،دشمن ہمیں اپنے لوگوں کا تحفظ کرنے میں ہمیشہ تیار پائے گی ،ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑ ا کریں گے ،آپ جھنڈے میں محض سفید رنگ نہیں ہیں ، ہم میجورٹی میں ہیں لیکن ہم میجورٹی ازم پر یقین نہیں رکھتے،دشمن کان کھول کر سن لے ہم ان تمام چیزوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ بحثیت نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یہ جڑانوالہ کا یہ پہلا دورہ کیا ۔نگران وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد انوار الحق کا کڑ نے پیر کو فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا، انہون نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیئے اور ہرقسم کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ۔

Leave feedback about this

  • Rating