سکواش چیمپئن دانش اطلس خان تمغہ امتیاز کیلئے نامزد

پاکستان کے لئے سکواش میں 35 گولڈ میڈل‘ 20 سلور اور 16 برانز میڈل جیتنے والے پشاور کے سپوت دانش اطلس خان کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزدگی کیا گیا ہے جو نہ صرف پشاور بلکہ خیبرپختونخوا کے لئے بھی بہت بڑا اعزاز ہے

\دانش اطلس خان نے پانچ مرتبہ ایشین سکواش چیمپئن شپ کھیلی جس میں 2010 میں سولہ برس کی عمر میں گولڈ میڈل جیتا‘ 2015 میں شکاگو اوپن ‘2009 میں برٹش جونیئر کا فائنل کھیلا ‘ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ 2012 میں برانز میڈل اپنے نام کیا دو مرتبہ 2011 اور 2012 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ جیتی‘ 2004 سے 2012 تک جونیئر پاکستان نمبر ون رہے سابق ورلڈ نمبر تین جونیئر رہے جبکہ سینئر میں 2012 سے 2016 تک پاکستان نمبر ون رہے‘

دانش اطلس خان نے اپنی نامزدگی کو بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے وقت میں ملک وقوم کے لئے مزیداعزازات جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد اطلس خان نے ان کیساتھ بھرپور محنت کی جس کا صلہ انہیں ملا ہے اور وہ آئندہ بھی اسی طرح محنت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جلد ہی وہ سکواش مقابلوں میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے

Leave feedback about this

  • Rating