سائفر گمشدگی معاملہ : شاہ محمود قریشی گرفتار کر لیا گیا

سائفر گمشدگی معاملہ : شاہ محمود قریشی گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نےشاہ محمودقریشی کواسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا،پولیس کی بھاری نفری نےشاہ محمودقریشی کوگرفتارکیا جس کے بعد ان کوایف آئی اے ہیڈکوارٹرزمنتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ شاہ محمودقریشی تحر یک انصاف کے دور حکومت کے دوران سائفر گمشدگی کے وقت وزیر خارجہ تھے۔پاکستان تحریک انصا ف نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق ایف آئی اے نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شاہ محمودقریشی کواسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا، جس کے بعد ان کوایف آئی اے ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیایاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک جلسے کے دوران اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے اپنی جیب سے خط نکال کر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔

اس وقت کےترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ ہم سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن ہم غدار اور سازشی نہیں ہوسکتے، سائفر اور ارشد شریف کی موت کے حقائق تک پہنچنا ضروری ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے مبینہ امریکی دھمکی آمیز سفارتی خط کی نقل کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

Leave feedback about this

  • Rating