ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے،گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 27.57 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ واراعدادوشمارجاری کردئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور12 کی قیمتیں برقراررہیں۔200 گرام سرخ مرچ کا پیکٹ 28 روپے مہنگا ہوا۔چاول 12 روپے، لہسن 20 روپے، چینی 6 روپیاورگڑ7 روپے فی کلومہنگاہوا۔زندہ مرغی 12 روپے، دال مونگ 6 روپے، دال مسور3 روپے فی کلومہنگئی ہوئی۔
کیلے 4 روپے اورانڈے 5 روپے فی درجن، دال ماش 13 روپے کلو مہنگی ہوئی۔ایل پی جی گھریلوسلنڈر17 روپے، 390 گرام پاوڈردودھ 8 روپے مہنگاہوا۔گزشتہ ہفتے پیاز، چائے، آلو، ماچس کی ڈبی اورسگریٹ بھی مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر19 روپے، لکڑی 5 روپے فی من، 20 کلوا?ٹے کا تھیلا 6 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔ 5 کلوکوکنگ آئل کا ڈبہ 51 روپے، ڈھائی کلوگھی کا ڈبہ 12 روپے سے زائد سستا ہوا۔
Leave feedback about this