نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی،دونوںر ہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،نگر ان وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت سے کہا کہ سیاسی سفر کی ابتداء آپکے ساتھ کی ، اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں،بلوچستان کے حقوق کے لیے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی،بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپکے مشکور ہیں،قومی ،عوامی مسائل کے حل اورملکی ترقی کے لیے آپ سے راہنمائی کا طالب ہوں،اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے آپکے دور میں معاشی بہتری آئے گی،ملکی مسائل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں،عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، تدارک کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں
Leave feedback about this