نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کو وزیراعلیٰ کا پروٹوکول فراہم،کل حلف اٹھائیں گے

نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کو وزیراعلیٰ کا پروٹوکول دے دیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔چیف سیکرٹری سندھ نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

سندھ میں نگران سیٹ اَپ کی تشکیل کے موقع پر سابق اہم وزراء اپنے قریبی رفقاء کے نام شامل کرانے کیلئے متحرک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے نگران سیٹ اَپ میں کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات کے نام زیر غور ہیں، ثقافت، بلدیات اور ایجوکیشن کی وزارتیں شہری سندھ کے حلقوں کے نامزد افراد کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے نگران سیٹ اَپ کیلئے اپنے اپنے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، آئندہ 4 روز میں نگران کابینہ کے اہم ناموں کا باقاعدہ اعلان ہو جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Rating