اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، انہوں نے وی ٹی فور ٹینکس کی لائیو فائرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا،آرمی چیف نے طویل فاصلہ پر مارکرنے والی ایس ایچ ففٹین آرٹلری گنز کی شوٹ اینڈ سکوٹ صلاحیت کا مظاہرہ بھی دیکھا،آرمی چیف نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی4ٹینکوں کی مشقیں دیکھیں،

لانگ رینج ایس ایچ15آرٹلری گنز اور جدیدآلات کا بھی مشاہدہ کیا،آرمی چیف نے پیشہ ورانہ جنگی صلاحیتوں، اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنری اور کریو کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اسٹرائیک کور کی صلاحیتوں اور جذبہ کی تعریف کی،ٹلہ فائرنگ رینج پہنچنے پر کمانڈر منگلہ کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر جدید جنگی آلات بھی ڈسپلے کئے گئے تھے۔جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک آرمی موجودہ اور آنے والے دنوں کے چیلنجز کا ادراک رکھتی ہے، پاک آرمی کسی بھی قسم کے مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تاریخی گرینڈ جرگہ میں شرکت پر قبائلی عمائدین و علاقائی معززین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے ہمارے دلوں کی بات کی ہے، آرمی چیف نے ہمارے بہت سے تحفظات دور کیے اور ہمیں مطمئن کیا، ریاست کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

آرمی چیف کی تاریخی گرینڈ جرگہ میں شرکت پر قبائلی عمائدین و علاقائی معززین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں فخر ہے کہ فوج قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دیتی ہے ۔

قبائلی عمائدین اور علاقائی معززین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے ہمارے دلوں کی بات کی ہے، چیف آف آرمی سٹاف نے ہمارے علاقے میں امن اور ترقی کی بات کی، کے پی کے اور ضلع خیبر میں 80 فیصد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز پاک فوج نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے اپنی آمد پر ہر علاقے میں جرگہ بلانے کی بہت خوش آئند بات کی، آرمی چیف نے قبائلی عوام کی ترقی و خوشحالی کو ملک کے لیے ناگزیر قرار دیا،

آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کے ساتھ تعلیم، روزگار اور باقی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی، قبائلی عمائدین پاک فوج کے ساتھ ہے، انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف نے ہمارے بہت سے تحفظات دور کیے اور ہمیں مطمئن کیا، ریاست کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں فخر ہے کہ فوج قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دیتی ہے

Leave feedback about this

  • Rating