توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزا معطلی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری سزا معطلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ مقدمے کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Rating