لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ کو شوہر سے جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ،عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت دی کہ 10اگست کو ملاقات کروا کر عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے تمام مقدمات میں پرویز الٰہی کی ضمانتیں منظور کرتے ہوے رہائی کا حکم دیا تاہم حکومت نے شوہر کو رہا کرنے کی بجاے نظر بند کر دیا اور درخواست گزار کو شوہر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،
عدالت قانون کے مطابق پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دے ۔عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت جاری کیں کہ 10اگست کو درخواست گزار کی شوہر سے ملاقات کروا کر آگاہ کیا جائے۔
Leave feedback about this