پیمرا ترمیمی بل :تمام صحافتی تنظیموں سے مشاورت ہوئی،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ایک چور کو گرفتار کیا گیا ہے جو 15ماہ سے بھاگ رہا تھا ، عمران خان اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتے تھے ،تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ، عمران خان کی گرفتاری سیاسی نہیں نہ انتخابات سے کوئی تعلق ہے ،میاں نواز شریف اور عمران خان کی گرفتاری کو آپس میں ملانا درست نہیں ، عمران خان نے کیسز سے بچنے کیلئے اداروں پر حملے کرائے
پی ٹی آئی چیئرمین کے جرائم کی تحقیقات ایک سال سے جاری تھیں ،جب جواب مانگا جاتا تو حیلے بہانے بنائے جاتے تاخیری حربے استعمال کئے جاتے ، نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا اور سرخرو ہوئے ،توشہ خانہ کیس میں صرف گھڑیاں نہیں اور بھی بہت سی چیزیں ہیں ،مشترکہ مفادات کونسل میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،سی سی آئی حساس فورم ہے قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہعمران خان ڈیڑھ سال سے خود پر لگے کسی الزام کا جواب نہیں دینا چاہتے تھے، جواب مانگیں تو عدالت اور پولیس پر حملہ آور ہوجاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس پورے کیس میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد، تحقیقات ہونے اور ریفرنس عدالت میں بھیجے جانے کے بعد، تمام دلائل مکمل ہونے اور پورا موقع دیے جانے کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے 14 ماہ میں 40 سے زائد پیشیاں ہوئیں لیکن عمران خان صرف 3 بار عدالت کے سامنے پیش ہوئے
اس دوران وہ ہر طرح سے اس کیس سے بھاگنے کے راستے تلاش کرتے رہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے جس میں یہ واضح طور پر لکھا ہے کہ عمران خان کو جواب جمع کروانے کا پورا موقع دیا گیا، ان کو جب توشہ خانہ کا تحفہ ملا تو انہوں نے قانون کے مطابق اسے خریدنے سے پہلے ہی بیچ دیا تھا، بیچنے کے بعد اس کی قیمت جمع کروائی اور اس کو ڈکلیئر نہیں کیا۔

Leave feedback about this

  • Rating