پاکستان کیساتھ ہمسائیگی کے تعلقات کے خواہاں ہیں ،بھارت

بھارت نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے خو اہاں ہیں ۔ امریکہ کے بعد بھارت نے بھی جوابی رد عمل ہمسا ئیگی کے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ تاہم اس کے لئے تشدد سے پاک ماحول ضر وری ہے ۔
ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغیچی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ہمسائیگی کے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن ایسے تعلقات کسی قسم کے تشدد کے خوف سے پاک ماحول میں ہونے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کے تبصروں سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں ہم بھی پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ممالک کیساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے دہشت اور دشمنی سے پاک ماحول انتہائی اہم ہے ۔

Leave feedback about this

  • Rating