پاک فوج نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے میں تعاون فراہم کرتی رہے گی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے میں تعاون فراہم کرتی رہے گی،ہمارے نوجوان قوم کا تابناک مستقبل ہیں،محنت اور لگن کوئی بھی پاکستان کو ترقی کو نہیں روک سکتا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن محمد حمزہ خان نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف نے نے نوجوان چیمپیئن کو وطن عزیز کا پرچم سربلند کرنے اور شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا آپ کی کامیابی سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

قوم میں آپ جیسے کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتی ہے ۔آرمی چیف نے مزید کہا پاک فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد و تعاون فراہم کرتی رہے گی اور انہیں تعلیم کے حصول اور کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کریگی ۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمارے نوجوان قوم کا تابناک مستقبل ہیں ۔محنت اور لگن کوئی بھی پاکستان کو ترقی کو نہیں روک سکتا ۔

Leave feedback about this

  • Rating