وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزر گیااور اقتصاد ی ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ بحال ہوا ہے۔اسلام آباد میں بینک آف چائنا کی شاخ کھولنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم چینی حکومت اور بینک آف چائنا کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں بھی پاکستان کاساتھ دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کو ترقی دینے اور توانائی بحران پر قابو پانے میں چین نے اہم کردار ادا کیاہے۔انہوں نے کہا کہ بنک آف چائنہ اور دوسرے مالیاتی اداروں کیاشتراک سے تجارت اور سرمایہ کار ی کو فروغ ملے گا،
انہوں نے کہا یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔6 سال پہلے میں نے بینک آف چائنا کا پہلا لائسنس بینک کے صدر کو بیجنگ میں دیا تھا۔مجھے خوشی ہے۔بینک آف چائنا کی دوسری برانچ کھولنے پر مبارکباد یتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی چین نے بہت معاونت کی ۔ جس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔
Leave feedback about this