خوبصورت آواز کی مالک اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکارہ سونیا مجید کو دبئی، متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا سے نواز دیا ،جس پر انہیں دنیا بھر سے اپنے مداحوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
سونیا مجید کا کہنا ہے کہ وہ مبارکباد پیش کرنیوالے اپنے مداحوں کی سپاس گزار ہیں۔ یاد رہے کہ سونیا مجید دبئی میں مقیم پہلی اوراب تک واحد ایشیائی پاکستانی خاتون گلوکارہ بھی ہیں جو اس سے قبل بھی اپنے فن گلوکاری کی بدولت متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ان کے فن گلوکاری کو بیحد پسند کیا اور سراہا جاتا ہے۔
سونیا مجید نے فن اور ثقافت کے میدان میں ہمیشہ اپنا قابل قدر کردار ادا کیا ہے، انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔دنیا بھر میں معیاری میوزک کو پسند کرنیوالے خواتین وحضرات سونیا مجید کے مداح اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
Leave feedback about this