اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس نے توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو کل (جمعرات کو ) ذاتی حیثیت میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا ہے ۔عدالت کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس ملزم کیلئے 342 کا سوال نامہ تیار کرلیا گیا ۔ سوال نامے میں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے 35 سوالات شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سوالنامہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا گیا ہے کیا آپ نے ٹرائل کے دوران استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کو سنا اور سمجھا ہے؟ ۔آپ کی اپنے خلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی کیلئے دائر شکایت پر کیا رائے ہے؟ ۔ استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے سال 2017، 18 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، کیا کہیں گے؟ استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے سال 2018، 19 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، کیا کہیں گے؟
استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے سال 2019، 20 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، کیا کہیں گے؟ سوال کیا گیا ہے استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے سال 2020، 21 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، کیا کہیں گے؟ ۔ آپ کی 2017 سے 21 تک کی اثاثوں کی تفصیلات گزٹ میں شائع ہوئیں، اس پر کیا کہیں گے؟ ۔اسپیکر نیشنل اسمبلی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63-2 کے تحت الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے پر آپ کی کیا رائے ہے؟ ۔
آپ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرایا گیا تھا، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟ ۔ آپ نے سال 2018 سے 2021 تک کے توشہ خانہ تحائف اپنے پاس رکھنے کا اعتراف کیا، اس پر کیا کہیں گے؟ آپ نے 2018، 19 میں حاصل کیے گئے تحائف بیچنے اور ان کے عوض 58 ملین روپے حاصل کرنے کا اعتراف کیا، اس پر کیا کہیں گے؟ ۔آپ نے 2019، 20 میں حاصل کیے گئے توشہ خانہ تحائف کسی اور کو تحفے میں دینے کا بتایا اور اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا، کیا کہیں گے؟ ۔ آپ نے سال 2020، 21 میں حاصل کیے گئے تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر کیے، اس پر کیا کہیں گے؟ ۔کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ تحائف کی مصدقہ فہرست بھیجی، اس پر کیا کہیں گے؟
استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے 2018، 19 میں حاصل کیے گئے 4 تحائف کو ڈکلیئر نہیں کیا اور جھوٹا بیان دیا، کیا کہیں گے؟ ۔استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے 2019، 20 میں حاصل کیے گئے 3 تحائف کو ڈکلیئر نہیں کیا اور جھوٹا بیان دیا، کیا کہیں گے؟ ۔ استغاثہ کے شواہد کے مطابق آپ نے 2020، 21 میں حاصل کیے گئے 5 تحائف کو ڈکلیئر نہیں کیا اور جھوٹا بیان دیا، کیا کہیں گے؟ سوالنامہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا گیا ہے آپ نے سال 2018، 19 میں بکنے والے تحائف کے خریداروں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، کیا کہیں گے؟ ۔ 2019، 20 کے تحائف آپ نے کس کو تحفے میں دیئے، تفصیلات نہیں بتائیں، کیا کہیں گے؟ ۔آپ کی جانب سے 2018، 19 میں حاصل کیے گئے تحائف کی مالیت کا تخمینہ 107 ملین تھا، آپ نے 21.5 ملین جمع کرائے، کیا کہیں گے؟ ۔
آپ نے 22 جنوری 2019 کو تحائف کا چالان جمع کرایا، اس وقت آپ کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 30 ملین روپے تھے، کیا کہیں گے؟۔ 2018، 19 کے تحائف کے عوض ملنے والے 58 ملین روپے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئے، کیا کہیں گے؟ آپ نے اس معاملے میں جھوٹا بیان دیا، اس حوالے سے کیا کہیں گے؟ ۔2019، 20 میں حاصل کیے گئے توشہ خانہ کے تحائف آپ نے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، کیا کہیں گے؟ ۔ 2020، 21 میں حاصل کیے گئے توشہ خانہ کے تحائف آپ نے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے،
کیا کہیں گے؟ ۔شواہد کے مطابق شکایت دائر کرنے کیلئے ٹیکس ریٹرن کے بجائے فارم بی ہونا کافی ہے، کیا کہیں گے؟۔ شواہد کے مطابق آپ نے جان بوجھ کر سال 2018 سے 2021 تک اپنے اثاثے چھپائے اور جھوٹی تفصیلات فراہم کیں، کیا کہیں گے؟۔آپ کیا سمجھتے ہیں آپ کیخلاف یہ شکایت کیوں دائر ہوئی اور گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے؟ ۔ دفعہ 340، 2 کے تحت کیا آپ اپنی طرف سے بطور گواہ پیش ہونا چاہیں گے؟ ۔کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا چاہیں گے؟ ۔
Leave feedback about this