حکومت کسے ملے گی اللہ جانتا ہے مگر موقع ملا تو پاکستان کو کھویا مقام دلوائیں گے ، شہباز شریف

حکومت کسے ملے گی اللہ جانتا ہے مگر موقع ملا تو پاکستان کو کھویا مقام دلوائیں گے ،وزیراعظم نے شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوپاکستان کی ترقی وخوشحالی کا معمارکہتا ہوں ، پاکستان کوترقی وخوشحالی کےراستے پر لے جانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، پاکستانیوں!  یاد رکھنا جس نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانےکا منصوبہ بنارکھا تھا، بدقسمتی سےترقی وخوشحالی کا سفر2018میں ختم کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نےکہا تھا 90دن میں300ارب ڈالرلاؤں گا، اگر300ارب ڈالرآجاتے تو ہم آئی ایم ایف کی منتیں نہ کررہےہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی دولت کوگزشتہ چارسالوں میں لوٹا گیا، چینی، گندم کے سکینڈل میں پاکستان کےکھربوں لٹ گئے، یہ ہےوہ معاملات جن پرٹھنڈے دل سےسوچ کرالیکشن میں فیصلہ کرنا ہے، 2013سے 2018تک ہم نےخدمت کی، مشکل وقت میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،چین چٹان کی طرح کھڑے رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بعض اوقات رات کونیند نہیں آتی تھی کہیں پاکستان ڈیفالٹ نہ کرجائے، اللہ نےکرم کیا اورہمیں ڈیفالٹ سےبچایا ، اب یقین سےکہہ سکتا ہوں پاکستان درست سمت میں آچکا ہے، الیکشن کےبعد کس کوحکومت ملےگی اللہ کوپتا ہے، اگراللہ نےہمیں موقع دیا توجان لڑادیں گےکھویا ہوا مقام ضروردلوائیں گے ۔

وزیراعظم  نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے مگر مہنگائی جادو،ٹونوں سےنہیں مسلسل محنت سےختم ہوگی، مہنگائی کا دورجلد ختم ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Rating