موجودہ حکومت آئینی مدت پوری کریگی ،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئینی مدت پوری کریگی ،آئینی طر یقہ کار کے مطابق نگران حکومت کا اعلان کیا جائیگا ، عوام کے ووٹ سے آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر دوبارہ آئیں گے اور اد ھورے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا کر معاشی استحکام دینا موجودہ حکومت کا بڑاکارنامہ ہے ۔ پی ٹی آئی حکو مت نے اپنے چار سالہ دور میں تباہی و بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ۔ گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دوہزار اٹھارہ میں پاکستان کے ہر شعبے کو تباہ کیا گیا ، ملک دشمنی کی تمام حدیں عبور کی گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ نا اہل حکو مت کے باعث ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچی ۔ ملک دشمنی میں پیٹرولیم کی قیمتیں کم کی گئیں ، انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کے چار سالہ دور میں گیس ختم آٹا ختم ، بجلی ختم ۔ ملک کو ہر لحاظ سے کنگال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے دور میں شروع کئے گئے منصوبوں کو بند کیا گیا ۔ ملک میں لوٹ مار کی گئی ۔پی ٹی آئی دور میں سستے تیل پر سیاست کی گئی ۔ انہوں نے کہا گذشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کئے گئے معائدے کی خلاف ورزی کی، اور جان بوجھ کر شراط پوری نہ کیں ۔ ملک کو گیس اور پٹرول مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے خارجہ پالیسی کو بھی نقصان پہنچایا دوست ممالک نے ہم پر اعتماد کرنا چھوڑ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا خارجہ پالیسی کو وزیراعظم شہباز شریف نے دوبارہ بحال کیا ۔

موجودہ حکومت نے مختصر وقت میں ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا ۔ چودہ ماہ کے دوران اتحادی حکومت نے انتالیس سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ۔ بی آئی ایس پی کے تحت ستر ار ب روپے متاثرین میں تقسیم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا نوازشریف کا پاکستان سستا ترین ملک تھا ۔ دوہزار ا ٹھارہ میں ملک میں وافر مقدار میں موجود تھی پی ٹی آئی حکومت نے بجلی کے کارکانے بند کئے اور بجلی بحران پیدا کیا ۔ فرنس آئل مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایل این جی معائدہ نہ کیا ۔ انہوں نے کہا سیلاب کے دوران ملک کا آدھا حصہ زیر آب آ گیا ، بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ لوگ بے گھر ہوے ، ہلاکتیں ہوئی اور اس مشکل وقت میں شہباز شریف نے صوبوں میں تقسیم کے لئے ایک سو ارب روپے دئیے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا موجودہ حکومت نے ابھی عوام کے زخموں پر مرحم رکھا ہے ۔ آذر بائیجان سے سستی گیس کا معائدہ کیا گیا ۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو ہر فورم پر اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو سری لنکا بنانے کی ہر کوشش کی ۔ مجودہ حکومت کو مختصر ترین دورانیہ میں بد ترین چیلنجز کا سامنا تھا ۔ تین سو پچاس ڈیم بنانے کے دعویداروں نے عوام کو ڈیم فول بنا دیا ۔ یہ نالائق کہتے تھے کہ اتنی زیادہ بجلی بنا دی جس کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔ گذشتہ حکومت مارچ میں آئی ایم ایف کے ساتھ کیا ہوا اپنا معائدہ توڑ کر گئی ۔ انہوں نے کہا چئیرمین پی ٹی آئی کی حکومت کی مدت چوالیس ماہ بنتی ہے ، اور ان چوالیس ماہ کا ہماری حکومت کے چودہ ماہ سے موازنہ کیا جائے تو فرق صاف نظر آئے گا ۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کو موجودہ حکومت نے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا ۔ جبکہ گذشتہ حکومت ملک کو تاریخی قرضے میں ڈبو گئی ۔ جھوت ٹے نعرے لگانے والے عملی طور پر کچھ نہ کر سکے ۔

۔ ہم پر کرپشن کے الزامات لگائے ۔ کرپشن کے الزامات بھی ثابت نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے تو پہلے دن جیل میں ڈال سکتے تھے۔ لیکن ایسا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا نیب چئیرمین کو ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کیا گیا ۔ ہمیں چور کہنے والا آج خود گھڑی چور ، اور کرپشن کی بھرمار کرنے والا کہلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا آئینی طر یقہ کار کے مطابق نگران حکومت کا اعلان کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا عوام کے ووٹ سے آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر دوبارہ آئیں گے اور اد ھورے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا معاشی استحکام آئے گا تو عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئیگی ۔ #/s#

Leave feedback about this

  • Rating