انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 281.27 روپے کی سطح پر آ گیا

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد مارکیٹ میں اعتماد کی فضا بحال ہوتی نظر آئی،

ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کو استحکام ملا ، اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے باعث روپے کی قدر پر مثبت اثر پڑا،

گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 36 پیسے کم ہو کر 277.59 روپے پر بند ہوئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 10.27 روپے کے اضافے سے 364.19 روپے ہوگئے،

اس کے علاوہ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر میں 9.49 روپے اضافہ ہوا جس کی قیمت 311.73 روپے ہوگئی،

اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 9 روپے بڑھ کر 314 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں ریال کی قیمت 9 پیسے کم ہونے کے بعد 73.98 روپے پر بند ہوئی،

Leave feedback about this

  • Rating