پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم فرینڈلی میچز کھیلنے سنگا پور جائیگی ، این او سی مل گیا
وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو سنگاپور جانے کا این او سی 13 سے 18 جولائی تک جاری کیا گیا، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم دستیاب فلائیٹ سے سنگاپور روانہ ہوگی۔
این او سی تاخیر سے ملنے کہ وجہ سے شیڈول ائیر ٹکٹس پی ایف ایف کی جانب سے کینسل کروادی گئیں تھیں، فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے گزشتہ روز کے ٹکٹس بک کرائے تھے۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے سنگاپورکےخلاف دو فرینڈلی میچز کھیلنے سنگاپور جانا ہے، دونوں میچز 15 اور 18 جولائی کو شیڈول ہیں، اس موقع پر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی شکر گزار ہوں جنہوں نے تھوڑے وقت میں مسئلہ حل کروایا۔
Leave feedback about this