وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا وقت کا تقاضا اور کامیابی کی کنجی ہے، ملکی ترقی کے لیے فنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے،اسکل ڈیویلپمنٹ ہماری ترجیح ہونا چاہیے، شعبہ تعلیم میں اصلاحات کیلئے کوششیں جاری ہیں، کسی خاص طبقے کا نہیں سب کا حق ہے، ترقی کرنی ہے تو منفی باتوں کو پائوں کی زنجیر نہیں بنانا بلکہ حل نکالنا ہوگا، امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی میدانوں میں تفریق نہیں ہونی چاہیے، 75سال میں جو عادتیں پڑ گئی ہیں ان بتوں کو توڑنا آسان نہیں
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں 4لاکھ 50ہزار طلبا کو میرٹ پر وظائف دئیے۔ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا وقت کا تقاضا اور کامیابی کی کنجی ہے۔ ملکی ترقی کے لیے فنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔ تعلیم کسی ایک طبقے کا نہیں سب کا حق ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہنر مند لوگوں کو بیرون ملک بھیجیں گے تو پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوجائے گا۔ اسکل ڈیوپلمنٹ ہماری ترجیح ہونا چاہیے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چشمہ سی 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبہ ملکی ترقی میں اہم سنگ میل اور جوہری توانائی کا یہ منصوبہ ماحول دوست ہو گا ہمارے پاور پلانٹس اللہ کے فضل سے محفوظ ہیں یہ ملکی سستی توانائی کے حصول کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہو گا افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا یہ منصوبہ ان کا منہ توڑ جواب ہے اب ڈیفالٹ کا خطرہ مکمل ٹل چکا ہے عظیم دوست چین نے ہر مشکل کی گھڑی میں تعاون کیا ہے یہ منصوبہ بھی پاک چین دوستی کی بڑی مثال ہے اس منصوبے سے ملک میں معاشی استحکام آئیگا روزگار بڑھے گا نوکریاں ملیں گی میں صدر چین شی جن پنگ و چینی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں اس منصوبے سے پاک چین معاشی تعلقات مزید بڑھیں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تعاون سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے وہ چشمہ میں چشمہ ایٹمی بجلی گھر سی 5 کی تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب میں حاضرین سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین نے بھی اس منصوبے کو محفوظ و ماحول دوست قرار دیا ہے گزشتہ چار ماہ میں چین نے پاکستان کو معاشی مسائل سے نکالنے لیئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات قائم ہیں نیوکلیئر تعلقات میں اشتراک دونوں ممالک کے تعلقات میں اہمیت کا حامل ہے سی 5 سستی توانائی پالیسی کا تسلسل ہی ہے ہم چین کے مشکل وقت میں کام آنے کو کبھی نہیں بھولیں گے چین سعودی عرب اور یو اے ای کے مشکل وقت میں کام آنے کو کبھی نہیں بھولیں گے اور انکی معاونت کے مشکور ہیں
Leave feedback about this