بھارتیہ جنا پارٹی کے رکن اسمبلی ساکشی مہاراج نے پاکستانی شہری سیما غلام حیدر کے معاملے پر سخت ردِعمل کا اظہار کر دیا۔ساکشی مہاراج نے کہا جس وقت تجربہ کار سیاستدان میڈیا میں مائیک پر ہکلاتے ہیں تو کراچی کی سیما حیدر حیران کن طور پر بیباک انداز سے میڈیا میں بات چیت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا سیما صحافیوں کے ساتھ بھی باآسانی انگریزی اور ہندی دونوں میں بات چیت کر سکتی ہے جب کہ کہا جاتا ہے کہ وہ صرف پانچویں پاس ہے،محبت ایک الگ چیز ہے لیکن چار بچوں کے ساتھ ایک خاتون کا پاکستان سے بھارت پہنچنا مشکوک ہے۔
ساکشی مہاراج نے کہا کہ سیما حیدر کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہئے کیونکہ کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا ہے کہ وہ جاسوس نہیں ہے۔جبکہ پب جی پردوستی اور محبت کے بعد چار بچوں کے ہمراہ بھارت جانے والی سیما نے دعویٰ کیا ہے کہ مذہب تبدیل کرنے کے بعد اسے آن لائن دھمکیاں مل رہی ہیں۔
Leave feedback about this