چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ 12 ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات کے نقصان کی تفصیلات ٹوئٹ کردی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ 12 ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات ٹوئٹ کردی

جب جنرل باجوہ نے شہباز شریف، لٹیروں اور منی لانڈررز پر مشتمل اس کے حواری جتھے سے مل کر سازش کی،چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک انصاف اپنے دورِ حکومت کے آخری سال میں برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں 8.7 ارب ڈالرز کا اضافہ کرچکی تھی،

امپورٹڈ سرکار کی پالیسیوں کی بدولت برآمدات اور ترسیلاتِ زر میں تیز ترین گراوٹ ہوئی

گزشتہ 12 ماہ کے دوران ملکی معیشت کو ساڑھے آٹھ (8.5) ارب ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے،

ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب اور متوسط، خصوصاً تنخواہ دار طبقے کو کچل کر رکھ دیا ہے،

گزشتہ 12 مہینوں میں جی ڈی پی میں ترقی کی شرح 6.1% سے گرتے ہوئے 0.3% تک پہنچی،

گزشتہ 12 ماہ میں صنعتی ترقی تیز ترین سکڑاؤ کے بھینٹ چڑھی،

جس کے نتیجے میں صنعتی شعبے لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری نے جنم لیا

Leave feedback about this

  • Rating