پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میںاضافہ اور سعودی عرب سے مزید فنڈنگ کی توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای100انڈیکس 570پوائنٹس اضافہ کے بعد45000پوائنٹس کی حد عبور کرگیا،کے ایس ای100انڈیکس 14ماہ سے زائد عرصہ کے بعد 45000پوائنٹس کی حد عبور کرنے میںکامیاب رہا،

اس سے قبل اپریل2022میںکے ایس ای100انڈیکس میں45000پوائنٹس کی حد عبور ہوئی تھی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس45155پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ میں89ارب روپے کا اضافہ ہوا،حصص کی کاروباری مالیت میں25فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ کاروباری حجم بھی بڑھ گیا۔

پاکستان کیلئے معاشی لحاظ سے اچھی خبروںنے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروںکے اعتماد کو بحال کرنے میںاہم کردار ادا کیا،فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میںاضافہ اور سعودی عرب سے مزید فنڈنگ کی توقعات نے اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیا،کے ایس ایس30انڈیکس 155پوائنٹس اضافہ کے بعد 16030اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 390پوائنٹس اضافہ کے بعد 30211پوائنٹس پر بند ہوئے ،

مارکیٹ میںتیزی کے باعث سرمایہ کے حجم میں89ارب روپے کا اضافہ ہوا ،جس کے بعد سرمایہ کا مجموعی حجم 67کھرب56ارب روپے کی سطح سے بڑھکر 68کھرب45ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا ، اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو 15ارب روپے مالیت کے 55کروڑ51لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو12ارب روپے مالیت کے44کروڑ2لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 363کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے253کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،92میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،پاک ریفائنری،فوجی فوڈز،سینرجیکو پی کے،عائشہ اسٹیل،فوجی سیمنٹ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمینل اور یونٹی فوڈز کے سودے نمایاں رہے، قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میعظ کے بھائو میں242.95روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت8597.95روپے ہو گئی ،55.89روپے کے اضافے سے رفحان خیبر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت801.09روپے پر جا پہنچی

باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں38.35روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1714.65روپے ہو گئی اور16.01روپے کی کمی سے سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت699.99روپے پر آ گئی

Leave feedback about this

  • Rating