سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کر دیئے،زرمبادلہ کے ذخائر11.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کر دیئے ہیں۔منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ سٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں قرض آ چکا ہے ،یہ پاکستان کے ریزرو میں اضافہ ہواہے ، اس جمعہ کو دس بلین سے کم تھے ، 9.6 بلین کے قریب تھے ، ہر جمعہ کو پاکستان کے ریزرو کا اعلان ہوتا ہے اور آئندہ جمعے کے اعلان میں یہ دو ارب ڈالر ظاہر ہوں گے ،پاکستان کے ریزرو 11.6 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف ،آرمی چیف ، پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا بالخصوص شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ وہ ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی کے طور پر کر دار اد اکرتے ہیں۔ان کے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس جمع کروا دیا ہے ، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ امید ہے کہ پاکستان کے معاشی معاملات جلد مستحکم ہو جائیں گے ، حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے،جلد مزید استحکام آئے گا،آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈیویلمپنٹ ہو گی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کردی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودیہ عرب نے 2 ارب ڈالر دے کر ایک بار پھر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک میں دو ارب ڈالر ڈیپازٹ کرنے پرسعودی قیادت اوربرادرعوام کے شکر گزار ہیں،

عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے معاونت کی فراہمی سے پاکستان کی اقتصادی بحالی وبہتری کے ضمن میں برادر ممالک اوربین الاقوامی برادری کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے،پاکستانی عوام کی جانب سے وہ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں دو ارب ڈالر ڈیپازٹ کرنے پرسعودی عرب کی قیادت اور برادر عوام کے شکر گزار ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کیلئے مالیاتی معاونت یقینی بنانے پر وہ بالخصوص اپنے بھائی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں،سعودی عرب کی جانب سے اس معاونت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا،

سعودی عرب کی جانب سے معاونت کی فراہمی سے پاکستان کی اقتصادی بحالی وبہتری کے ضمن میں برادرممالک اوربین الاقوامی برادری کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی بھی ہورہی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ ہم پاکستا کی معیشت میں بہتری لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات میں پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے اس ضمن میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی شکریہ اداکیا ہے اوران کے کردار کوسراہاہے۔

Leave feedback about this

  • Rating