بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا ، پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے ہریکے کے مقام سے 95027 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی 12 گھنٹوں تک ضلع قصور گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا
پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن ، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایمرجنسی کنٹرول روم میں سٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے۔ ۔ ڈی جی پی،ڈی ایم،اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکمہ جات تازہ ترین صورت حال سے اتھارٹیز کو اگاہ رکھیں۔
ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیم کو ہائی الرٹ رکھا جائے ۔ ڈائزاسٹر رسپانس فورس کے لیے مشینری و دیگر آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں اسٹاک ہونا چاہیے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
تربیلا میں پانی کی آمد 1 لاکھ 52 ہزار800کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 52 ہزار200کیوسک ہے: ترجمان واپڈا
منگلا میں پانی کی آمد 53 ہزار900کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے: ترجمان واپڈا
چشمہ میں پانی کی آمد2 لاکھ 29 ہزار 700کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 25ہزارکیوسک ہے: ترجمان واپڈا
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد1 لاکھ 900 کیوسک اور اخراج 84 ہزار400 کیوسک ہے: ترجمان واپڈا
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 53 ہزار200 کیوسک اور اخراج 53 ہزار200 کیوسک ہے: ترجمان واپڈا
آبی ذخائر:
تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 40 لاکھ 14 ہزار ایکڑ فٹ ہے: ترجمان واپڈ
منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 41 لاکھ66ہزار ایکڑ فٹ ہے: ترجمان واپڈا
چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 79 ہزار ایکڑفٹ ہے: ترجمان واپڈا
تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 83 لاکھ59ہزار ایکڑ فٹ ہے: ترجمان واپڈا
Leave feedback about this