)عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے اور جولائی کے وسط میں قسط کی وصولی کے پیش نظر پاکستان کی درجہ بندی بہتر کرتے ہوئے ’سی سی سی مائنس‘ سے ’سی سی سی‘ کردی۔فچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’فچ ریٹنگ نے پاکستان کی بیرونی کرنسی کی طویل مدتی ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) سی سی سی مائنس سے سی سی سی کردی ہے۔پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جون میں طے پانے والے اسٹینڈ بائی معاہدے کی روشنی میں پاکستان میں ایکسٹرنل لیکویڈیٹی اور فنڈنگ کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والا اسٹینڈ بائی معاہدے کی جولائی میں بورڈنگ اجلاس میں منظوری دی جائے گی، اس کے علاوہ مزید فنڈنگ اور اکتوبر میں متوقع پارلیمانی انتخابات کے دوران پالیسیاں بھی آگے بڑھیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ پروگرام پر عمل درآمد اور بیرونی فنڈنگ کے خطرات کشیدہ سیاسی صورت حال اور بڑے پیمانے بیرونی مالیات کی ضرورت کی وجہ سے بدستور برقرار رہیں گے۔یاد رہے کہ فچ نے رواں برس جنوری میں پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والے ڈیفالٹ ریٹنگ کو ’سی سی سی پلس‘ سے مزید کم کرکے ’سی سی سی مائنس‘ کردیا تھا۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے کہا موجودہ اقتصادی بحالی کی جانب گامزن سفر میں ایک اور مثبت خبر ۔الحمداللہ ۔وزیر اعظم شہبازشریف ،قوم، حکومتی اتحادیوں اور معاشی ٹیم کو مبارکباد ۔
Leave feedback about this