سی پیک کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا 12 واں اجلاس کل بیجنگ میں ہوگا
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی ) کا 12 واں یادگاری اجلاس کل بیجنگ میں منعقد ہوگا۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق وفاقی برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے۔
اجلاس میں دونوں ممالک تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے اور سی پیک کے تحت ابھرتے ہوئے شعبوں میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔اس تاریخی منصوبے کو 5 جولائی 2013 کو اس وقت رسمی شکل دی گئی جب پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے چین کا دورہ کیا جس سے اس منصوبے کاباضابطہ آغاز ہوا۔
سی پیک ایک ایسی راہداری ہے جو جنوب مغربی پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ کو شمال مغربی چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہرکاشغر سے جوڑتی ہے،اس راہداری منصوبہ میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تعاون شامل ہے۔
Leave feedback about this