دنیا کو بتائیں گے قرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں ،شہباز شریف

یوم تقدیس قرآن پاک کل جمعہ کو منایا جائے گا ،وفاقی حکومت نے عوام سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی ۔تفصیل کے مطابق یوم تقدیس کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی لوگو جاری کردیا گیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عوام سے آج جمعہ کو یوم تقدیس قرآن پاک کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرے اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرے،نماز جمعہ کے اجتماعات میں اس واقعہ کی شدید مذمت کی جائے گی اور عظمت قرآن کو اجاگر کیا جائے گا مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی اسلامو فوبیا کے حوالے سے علماء اظہار خیال کرینگے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر سویڈن حکومت کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنا ہوگی، پولیس نے اپنی نگرانی میں مذموم حرکت کی اجازت دی، اس لعنتی اور خباثت کو نشان عبرت بنانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کریں گے، یہ واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہے، واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہے،پورے پاکستان سے بہن بھائیوں سے گزارش ہے آج نماز جمعہ کے بعد یکجہتی کا اظہار کریں ،سیاسی مذہبی جماعتیں اور تمام طبقات ملک گیر ریلیاں نکالیں تاکہ پوری دنیا دیکھ لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا دلخراش سانحہ کی مذمت کرتا ہے، سویڈن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہیں گے، پاکستان کی درخواست پر اسلاموفوبک معاملات پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جلد ہو گا،ہندوستان کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم، طاقت کا اندھا دھند استعمال بند کرے،مسئلہ کشمیر کا بدنیتی پر مبنی کوئی اور حل ناقابل قبول ہے،بھارت کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرے، انہیں رہا کیا جائے، سی پیک دوطرفہ منصوبہ ہے، تاہم تمام ممالک سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، بھارتی قیادت انسداد دہشتگردی کی جنگ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے ،

Leave feedback about this

  • Rating