پانچ جولائی 1977 کو پاکستان کو اندھیرے کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، آصف زرداری

پانچ جولائی سنہ 1977 کو فوجی جنرل ضیاالحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے دن کو یوم سیاہ کی طور پر منارہی ہے۔اس موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری کا 5 جولائی یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آئین شکن ٹولے نے اقتدار کی لالچ میں قوم سے آئین کا نور چھین لیا تھا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اقتدار کے لالچی ٹولے نے وطن کی آزادی، خودمختاری اور خودداری کو پامال کیا، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے باوقار اور ایٹمی پاکستان کی تعمیر کی تھی، ذوالفقاربھٹو شہید کی زیر قیادت پاکستان تیز رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کر رہا تھا۔

Leave feedback about this

  • Rating