لاہور میں مون سون بارشوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، حادثات میں 6 افراد جاں بحق

 لاہور میں مون سون کے طاقتور سپیل اور کئی گھنٹوں کی نان سٹاپ بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے طوفانی بارش پر پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی

شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو امدادی ٹیموں کو فوری متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، میونسپل اور متعلقہ اداروں کا اشتراک عمل یقینی بنایا جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

محسن نقوی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 3 افراد کرنٹ لگنے، 2 چھت گرنے اور ایک بچی ڈوبنے کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا رات 9 بجے تک اگلا سپیل آئے گا، کوشش ہو گی اگلا سپیل شروع سے پہلے پانی نکال لیا جائے، شہر کا سیوریج کا مسئلہ بڑا اور پرانا ہے، ہمارا ٹارگٹ ہے جلد سے جلد لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے

مون سون کا طاقتور سپیل، لاہور میں کئی گھنٹوں کی نان سٹاپ طوفانی بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سڑکیں تالاب بن گئیں، نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ڈوب گئیں، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پنجاب کے دیگر کئی شہروں میں بھی بادل جم کر برسے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Rating