وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی بنیادی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ کردیا،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 865 روپے اضافہ کیا گیاجبکہ سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی بنیادی تنخواہ میں 1 لاکھ 93 ہزار 527 روپے اضافہ کیا گیا
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان پہلے 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تنخواہ لیتے تھے،سپریم کورٹ کے ججز پہلے 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تنخواہ لیتے تھے،اس حوالے سے سپریم کورٹ ججز سیلری آرڈر 2022 صدر نے منسوخ کیا ہے
چیف جسٹس اس سے پہلے تمام مراعات کے ساتھ تنخواہ پندرہ لاکھ ماہانہ سے زیادہ لیتے تھے،سپریم کورٹ کے ججز کی رننگ تنخواہ مع تمام مراعات چودہ لاکھ سے زائد ماہانہ تھی ،وفاقی سیکرٹری قانون راجہ نعیم کے مطابق ججز کی تنخواہوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی،چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے
Leave feedback about this