پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک دن کی تیزی کے بعد ہی مندی کا شکار ہو گئی ۔کے ایس ای100انڈیکس300سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس43800پوائنٹس سے کم ہو کر43500پوائنٹس کی سطح پرآگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 65ارب روپے سے زاید ڈوب گئے اور63.36فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اگرچہ منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ ے دوران انڈیکس44500پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا مگر مقامی انسٹی ٹیوشنز ار بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کا دبائو دیکھا گیا جس کی وجہ سے تیزی مندی بھی تبدیل ہو گئی اور مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا ۔
Leave feedback about this