سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی کا امکان ہے۔نواز شریف وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے طیارے میں لندن سے دوبئی جائیں گے جہاں قیام کریںگے جبکہ ان کے سعودی عرب جانے کا بھی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قانونی ماہرین کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو وطن واپسی کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے ۔جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے پارٹی تنظیم کو استقبال کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورہ فرانس کے بعد لندن جارہے ہیں جہاں وہ دو سے تین دن قیام کریںگے اس دوران میاں نواز شریف سے ملاقات بھی ہوگی جبکہ میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم مشاورت اجلاس میں بھی وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماءشریک ہونگے۔امکانی طور پر میاں نواز شریف لندن کی جائے دوبئی سے پاکستان واپس جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے حالیہ دورے سے واپسی کے دوران میاں نواز شریف ان کے طیارے میں بیٹھ کر دوبئی جائیںگے جہاں وہ قیام کریں گے دوبئی میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ سابق وزیر اعظم وطن واپسی سے پہلے سعودی عرب جاسکتے ہیں جہاں اہم ملاقاتیں ہونگی اور سعودی عرب سے میاں نواز شریف دوبئی واپس آئیں گے ۔اور ان کی وطن واپسی بھی دوبئی سے ہوگی تاہم میاں نواز شریف وطن واپسی پر اسلام آباد یا لاہور میں لینڈ کریں گے حتمی فیصلہ ان کی واپسی سے قبل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلئیر کیے جانے کا عمل جاری ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈوپلیکٹ ڈگری مل گئی۔ قائد ن لیگ نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی تھی۔
Leave feedback about this