سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ سٹیشن تبدیل کر دیا گیا ہے۔کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ سٹیشن کی تبدیلی سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر کی گئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن اب پاکستان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ہو گا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پہلے پولنگ سٹیشن کے ایم سی ہال ایم اے جناح روڈ پر رکھا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 15 جون کو کراچی میں ممکنہ تیز بارشوں کے باعث تبدیل کیا گیا ہے کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست پر الیکشن کے لیے وزارت داخلہ نے رینجرز کی فراہمی سے انکار کر دیا۔الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا۔خط کے مطابق وزارت داخلہ نے کراچی میں مقامی حکومت کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لیے رینجرز کی فراہمی سے انکار کیا ہے لیکن سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے اور بڑے پیمانے پر تشدد کا خدشہ ہے،
امن و امان کی صورت حال دیکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی اہم ہے۔کراچی میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کا الیکشن انتہائی حساس ہے، الیکشن اہم ہے جس میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ الیکشن کے دوران تشدد کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔خط میں واضح کیا گیا کہ نشاندہی کرنے پر مجبور ہوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے دوران کسی واقعے کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہوگی۔
Leave feedback about this