مودی کا دورہ امریکہ ،امریکہ نے ڈرونز کی خریداری کیلئے بھارت پر دبائو بڑھا دیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ بھارت کا دورہ کررہے ہیں ،22جون کو بائیڈن سے ملاقات کرینگے ، امریکی انتظامیہ نے دورے سے قبل بھارت پر امریکی ساختہ ڈرونز کے کئی بلین ڈالرز معاہدے کو مکمل کرنے کیلئے دبائو بڑھا دیا ، امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ گہرے تعلقات کو اپنی پالیسی اپنائی ہے رواں سال دونوں ممالک کے درمیان جدید فوجی ٹیکنالوجی کے تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق بھارت طویل عرصے سے امریکا سے بڑے مسلح ڈرون خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتا رہا ہے لیکن ممکنہ طور پر 2 بلین ڈالر سے 3 بلین ڈالر کے اس بڑے معاہدے کی تکمیل میں بیوروکریٹک رکاوٹیں حائل ہوتی رہی ہیں جس کی وجہ سے بائیڈن انتظامیہ خوش نہیں ہے۔بھارتی وزیراعظم جن کی دورہ امریکا میں 22 جون کو وائٹ ہائوس میں صدر بائیڈن سے ملاقات طے ہے اس حوالے سے امریکی مذاکرات کار پْرامید ہیں کہ اس ملاقات میں ڈرونز خریداری معاہدے کے حوالے سے جمود ٹوٹ جائے گا

Leave feedback about this

  • Rating