سانحہ 9 مئی :نامعلوم کون تھے ؟، 3 ہزار سے زائد افراد کا سراغ مل گیا

نو مئی کے واقعات میں ملوث نامعلوم افراد کون تھے ، تفتیشی اداروں نے شرپسندوں کا سراغ لگا لیا، بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 5 بڑے شہروں جن میں راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ شامل ہیں سے 3 ہزار 280 نامعلوم افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی پرتشدد واقعات میں ملوث نامعلوم افراد 52 مقدمات میں نامزد نہیں تھے ،نامعلوم افراد کو بی کیٹگری میں رکھ کر شناخت کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شناخت کیے گئے نامعلوم افراد دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بی کیٹگری کے 3280 میں سے 1767 ملزمان شناخت کے بعد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ جن میں سے لاہور سے 536 گوجرانولہ سے 404 نامعلوم افراد شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔راولپنڈی سے 234 سرگودھا سے 493 نامعلوم ملزمان کی گرفتاری شناخت کے بعد عمل میں آئی۔فیصل آباد میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 100 نامعلوم افراد شناخت کے بعد گرفتار کیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد تمام افراد کے شناختی کوائف کریمنل ریکارڈ میں شامل کرلیے گئے ہیں۔نو مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث باقی 1513 افراد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں درج ہونے والی 52ایف آئی آرز میں 1534 ملزمان نامزد ملزمان ہیں۔

Leave feedback about this

  • Rating