آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے، بلوم برگ کا انتباہ

امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے 6.7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے میں ناکامی کے بڑھتے ہوئے خطرے میں ہے، اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی ریکارڈ کم ترین سطح اور ذخائر کم ہونے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بغیر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بڑھنے لگا۔رپورٹ کے مطابق اس بات کے خطرات بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان جون کے آخر میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر، پاکستان اپنے ذخائر کو دیکھتے ہوئے ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اپنے آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے کی آخری کوشش کر رہا ہے۔ اس وقت 2 بلین ڈالر کے فنانسنگ گیپ اور ایکسچینج ریٹ پالیسی سب سے بڑی رکاوٹوں میں شامل ہے۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان کو جولائی میں شروع ہونے والے مالی سال 2024 کیلئے تقریباً 23 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا سامنا ہے۔ یہ رقم اس کے ذخائر کا تقریباً پانچ گنا ہے اور اس میں سے زیادہ تر رقم رعایتی دو طرفہ ذرائع سے لی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating